اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 993 نئے معاملات کی تصدیق

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے مزید پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,497 ہو گئی ہے۔ corona death cases in Maharashtra

Maharashtra Corona Update
Maharashtra Corona Update

By

Published : Apr 22, 2023, 12:11 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 993 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے مزید پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔ ریاست میں نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 81,60,499 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,497 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کووڈ کی وبا کی وجہ سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں کورونا کے 993 نئے کیسز میں سے 226 کیسز صرف ممبئی میں ہی متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ممبئی اور پنے میں دو دو افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پانچویں مریض کی موت ناگپور میں ہوئی ہے۔ بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب بھی 5970 مریض زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 884 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان 19 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 647 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور اب تک ملک میں 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 31 ہزار 979 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 884 فعال معاملے بڑھ کر 66,170 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,48,69,684 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details