اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد: ڈاسنا جیل سے 89 قیدی 8 ہفتے کی ضمانت پر رہا - جیل سپرنٹنڈنٹ وپن کمار مشرا

کورونا وائرس کے مد نظر غازی آباد کی ڈاسنا جیل سے 89 قیدیوں کو 8 ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ان قیدیوں میں ایک خاتون قیدی بھی شامل ہیں۔

غازی آباد: ڈاسنا جیل سے 89 قیدی 8 ہفتے کی ضمانت پر رہا
غازی آباد: ڈاسنا جیل سے 89 قیدی 8 ہفتے کی ضمانت پر رہا

By

Published : Mar 30, 2020, 9:14 AM IST

سبھی 89 قیدی 7 سال سے کم سزا والے معاملے میں بند تھے۔ملک بھر میں جاری کورونا قہر اور جیل میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دھیان میں رکھتے ہوئے اتوار کو ایک لسٹ تیار کی گئی ہے۔اس میں سے 89 قیدیوں ٹیگ کرکے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ وپن کمار مشرا نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ سپریم کورٹ کے حکم پر ڈاسنا ضلع جیل میں 7 سال سے کم سزا کے کیس میں بند قیدیوں کی لسٹ تیار کرنے کے لیے کہا گیا تھا اسی دوران 707 زیر التواء قیدیوں اور 66 سزا یافتہ قیدیوں کی لسٹ تیار کی گئی تھی، یہ سبھی 7 سال سے کم سزا والے معاملے میں ڈاسنا جیل میں بند تھے۔

غازی آباد: ڈاسنا جیل سے 89 قیدی 8 ہفتے کی ضمانت پر رہا

اتوار کو قیدیوں کی نشاندہی کی گئی، فی الحال کل 89 قیدیوں کو اتوار کو رہا کیا گیا ہے۔سبھی قیدیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ضمانت کی تاریخ ختم ہوتے ہی فورا کورٹ میں سرینڈر کر دیں۔

بتایا جارہا ہے کہ 66 سزا یافتہ قیدی بھی شناخت کرلی گئی ہے، انہیں بھی 8 ہفتہ کے پیرول پر رہا کیا جاسکتا ہے، جیل سے رہا ہونے کے بعد قیدی کافی خوش نظر آئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details