کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے لیکن اس درمیان اچھی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ جس عمر کے لوگوں کو کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ ہے اس عمر کے لوگ بھی اس بیماری سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک معاملہ سر گنگارام ہسپتال میں پیش آیا ہے۔ یہاں سے 88 برس کے ایک بزرگ کورونا سروائور بن کے نکلے۔ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد انہیں 27 اپریل کو سر گنگارام ہسپتال سے منسلک کول میٹ ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ 8 مئی کو وہ اس خطرناک بیماری سے پوری طرح سے ٹھیک ہو گئے۔