کورونا سے موت کے 86 فیصد معاملے دس ریاستوں کے - corona cases in india
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں سے 76 فیصد معاملے 10ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں کے ہیں۔ اکیلے مہاراشٹر میں 20627 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈ-19 کے سبب ہلاک ہونے والے کل 1130 کورونا مریضوں میں سے 86 فیصد مریض ملک کی دس ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں کے تھے۔ اس دوران ملک میں قومی اوسط شرح اموات 1.6 فیصد رہی ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے پیر کے روز بتایا کہ 20 ستمبر کو سب سے زیادہ 455 کورونا مریض مہاراشٹر میں فوت ہوئے۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 101، اترپردیش 94، مغربی بنگال 61، تمل ناڈو 60، آندھراپردیش 57، پنجاب 56، دہلی 37، ہریانہ 29 اور مدھیہ پردیش میں 27 کورونا متاثرین کی موت ہوئی۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں سے 76 فیصد معاملے 10ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں کے ہیں۔ اکیلے مہاراشٹر میں 20627 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا انفیکشن کے زیادہ معاملات والی ریاستوں میں شامل پنجاب میں شرح اموات 2.9 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر اور گجرات میں 2.7 فیصد، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش میں 1.9 فیصد، تمل ناڈو اور جموں کشمیر میں 1.6، کرناٹک 1.5، اترپردیش 1.4، راجستھان 1.2، ہریانہ 1.0، آندھراپردیش اور جھارکھنڈ 0.9، چھتیس گڑھ 0.8، تلنگانہ 0.6، بہار 0.5 اور آسام وکیرلہ میں 0.4 فیصد ہے۔