مزدوروں نے الزام لگایا ہے کہ اب یہاں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے اور نہ ہی بلڈر ہمیں گھر جانے دے رہا ہے۔ راشن بھی بہت کم دیتا ہے، جس سے خاندان کا پیٹ نہیں بھر پاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سارے مزدور گھر جانے کو تیار ہیں لیکن گھر جانے کی حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ہے اور نہ ہی ٹھیکیدار ان کے گھر جانے کا کوئی بندوبست کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ سب پریشان ہیں۔
گریٹر نوئڈا: مزدوروں نے گھر جانے کا مطالبہ کیا - سارے مزدور گھر جانے کو تیار ہیں
گریٹر نوئڈا کے سورج پور میں لاک ڈاؤن کے دوران ، بلڈر سائٹ پر پھنسے مزدوروں کو مناسب طریقے سے کھانا نہیں مل رہا ہے، مزدور گھر جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گریٹر نوئڈا: 800 مزدور پھنسے، گھر جانے کا مطالبہ
تمام مزدوروں نے اپنے اپنے گھر جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ گھر پہنچ گئے تو کم از کم سوکھی روٹی کھا کر گزارا کر لیں گے لیکن گھر جانا بہت ضروری ہے۔