بچی کو نریلا کے ستیہ وادی راجا ہریش چندر ہسپتال سے روہنی امبیڈکر ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ریپ کا ملزم فی الحال فرار ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دہلی: آٹھ برس کی بچی کا ریپ - ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے ساتھ ریپ کیا گیا
قومی دارالحکومت دہلی میں آٹھ برس کی بچی کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ آؤٹر دہلی کے نریلا میں 26 نومبر کو پیش آیا۔
دہلی میں آٹھ برس کی بچی کا ریپ
حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ ہوئے ریپ کے بعد اسے جلا دینے کا واقعہ لوگوں کے ذہن سے اترا بھی نہیں تھا کہ قومی دارالحکومت میں ریپ کا یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے ساتھ ریپ کیا گیا اور اسے پیٹا گیا۔ پولیس تین روز سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے لیکن ابھی بھی کوئی ملزم گرفت میں نہیں آیا ہے۔