اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹھ برس کے بچے کے انتقام نے معصوم کی جان لے لی - جنوبی دہلی

کمسن ملزم کا کہنا ہے کہ جس بچے کا اس نے قتل کیا اس کی بڑی بہن نے ایک دن اس کے چھوٹے بھائی کو کسی بات پر تھپڑ ماردیا تھا۔

بچہ قاتل

By

Published : Apr 30, 2019, 8:40 AM IST

قومی دراالحکومت دہلی کے جنوبی دہلی کے فتح پور بیری تھانہ علاقہ میں 8سال کے ایک کمسن بچے نے ڈیڑھ سال کے معصوم بچے کا قتل کرکے علاقے میں سنسنی پھیلادی۔

ڈیڑھ سال کے بچے کو پہلے نالے میں غوطہ لگایا پھر اینٹ پتھر سے حملے کیے گئے۔بچے کی لاش نالے کے پاس سے برآمد کی گئی۔

نابالغ ملزم کو جیونائل جسٹس بورڈ کے سامنے آج پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجہ حیران کرنے والا ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ جس بچے کا اس نے قتل کیا اس کی بڑی بہن نے ایک دن اس کے چھوٹے بھائی کو کسی بات پر تھپڑ ماردیا تھا۔ وہ زمین پر گرگیا تھا۔ اسی کا انتقام لینے کے لیے اس نے 27 اپریل کی صبح ڈیڑھ سال کے بچے کو اس وقت اس کے گھر کی چھت سے اٹھالیا جب وہ اپنی ماں اور بڑی بہن کے ساتھ سو رہا تھا۔

خاموشی سے وہ اسے وہاں سے اٹھالایا اور گھر کے پاس نالے میں لے جاکر اسے ڈبودیا۔ اس نے اسے کئی بار نالے میں ڈبویا۔ اس کے بعد اس نے اینٹ اور پتھر سے کئی جگہ حملے کیے۔ اس کے بعد وہ اسے وہیں پھینک کر آگیا۔

صبح جب اہل خانہ بیدار ہوئے تو انہوں نے بچوں کو اپنے درمیان نہیں پایا۔ اہل خانہ نے اس کی شکایت فتح پور بیری تھانہ میں کی۔ پولیس جانچ کے دوران پتہ لگا کہ پڑوس میں رہنے والا آٹھ سال کا بھی ایک اور بچہ غائب ہے۔ دو بچوں کے غائب ہونے سے پولیس بھی سکتے میں آگئی تھی۔ اسی دوران پولیس نے ڈیڑھ سال کے بچے کی لاش کو نالے کے پاس سے برآمد کرلیا۔
اس کے بعد آٹھ سال کا بچہ بھی مل گیا۔ اس نے جو بات بتائی اس سے پولیس بھی حیران رہ گئی۔اس واقعہ کے بعد ہر کوئی حیران ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details