اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچہ چوری کے الزام میں حاملہ خاتون کی پٹائی - دہلی

دارالحکومت دہلی کے براڈی علاقے کے بابا کالونی میں بھیڑ نے ایک حاملہ خاتون کو بچہ چور سمجھ کر اس کی بری طرح سے پٹائی کردی۔

بچہ چوری کے الزام میں حاملہ خاتون کی پٹائی

By

Published : Sep 5, 2019, 3:24 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:11 PM IST

براڈی پولیس اسٹیشن میں اس حادثے کے بارے میں اطلاع دی گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بھیڑ کی گرفت سے آزاد کرایا۔

بچہ چوری کے الزام میں حاملہ خاتون کی پٹائی

براڈی علاقے میں منگل کے شام کو ایک حاملہ خاتون کو بچہ چوری کے شک میں اس کی پٹائی کردی۔حالانکہ خاتون نے پولیس میں کسی کے خلاف شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 25 برس کی لکشمی اپنے شوہر اور پانچ سالہ بچے کے ساتھ براڈی کے لکشمی وہار علاقے میں رہتی ہے۔وہ آٹھ مہینے کی حاملہ ہے۔

لکشمی نے بتایا کہ کسی نجومی نے اسے بتایا تھا کہ اپنے گھر کی خوش حالی کے لیے دان کی گئی رقم سے ویشنو دیوی کا سفر کرنا۔وہ اسی وجہ سے منگل کے شام کو بابا کالونی میں دان مانگ رہی تھی۔

اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ اس دوران تقریبا 100 لوگوں کی بھیڑ نے خاتون کو گھیر لیا۔بھیڑ نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

وہیں موجود کسی نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔علاقے مین گشت کررہے ہیڈ کانسٹبل دیپک، بھوپیندر اور کانسٹبل امت موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے خاتون باحفاظت بھیڑ سے نکالا۔بھیڑ میں شامل لوگ خاتون کو علاقے سے نکلنے نہیں دے رہے تھے۔
پولیس افسر نے خاتون کو پی سی آر کی گاڑی میں پولیس اسٹیشن لے گئی۔

براڈی علاقے میں پولیس شام کو بچہ چوری کے افواء سے متعلق اعلان کر رہی ہے۔اس میں لوگوں کو کسی بھی طرح کے افواء سے دور رہنے اور مشکوک کی خبر ملنے پر پولیس کو اطلاع دینے کی صلاح دی جارہی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details