اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: گردوارہ سے آٹھ گرفتا - lock down in delhi

قومی دارالحکومت دہلی کے شیش گنج گردوارہ سے پولیس نے آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان لوگوں پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔

گردوارا سے آٹھ گررفتا
گردوارا سے آٹھ گررفتا

By

Published : Apr 12, 2020, 5:07 PM IST

دہلی پولیس نے پرانی دہلی میں پٹرولنگ کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ شیش گنج گردوارے میں یہ سبھی لوگ جمع ہوئے تھے اور پاٹھ کر رہے تھے۔ جانکاری ملتے ہی پولیس گردوارہ پہنچی اور فوراً کاروائی کی۔

کاروائی می شیش گنج گرداوارہ سے آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سبھی لوگوں کو خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ان لوگوں میں سے کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔ دہلی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ان دنوں پورا ملک کورونا وائرس کے خلاف ایک ساتھ مل کر جنگ لڑ رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب کچھ لوگ ہیں جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا چار لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے آٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 273 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 716 ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details