اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا سے 73 اموات - کورونا متاثرین کی کل تعداد 42829

قومی دار الحکومت نئی دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 73 افراد کی موت سے کل اموات کی تعداد 1400 سے زائد ہوگئی ہے۔

By

Published : Jun 16, 2020, 2:05 AM IST

اس دوران 1647 نئے کیسز سے کورونا متاثرین کی کل تعداد 42829 ہوگئی، پیر کے روز دہلی کے لیے راحت کی بات یہ رہی کہ تین دن کے بعد نئے کیسز دو ہزار سے کم آئے۔ اتوار تک مسلسل تین دن تک نئے کیسز دو ہزار سے زیادہ آئے تھے۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1647 نئے کورونا کیسز سامنے آئے اور کل مریضوں کی تعداد 42 ہزار829 ہو گئی۔ گذشتہ روز ریکارڈ 2224 نئے کیسز آئے تھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متعلق بری خبر یہ رہی کہ ریکارڈ 73 مریضوں کی موت سے کل اموات 1400 ہو گئیں۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1647 نئے کورونا کیسز سامنے آئے

دہلی کے لیے آج مسلسل تیسرے دن راحت کی بات یہ رہی کہ 604 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک 16427 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ ہفتے کے روزریکارڈ 1547 مریض کووِڈ۔19 سے شفایاب ہوئے تھے۔ فی الحال قومی دار الحکومت میں 52002 کیسز فعال ہیں۔

دہلی حکومت کے مطابق 22298 کورونا مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اب تک 296697 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ کنٹینمینٹ زون کی تعداد بڑھ کر 242 ہو گئی۔

دہلی میں اسپتالوں میں کل کورونا مریض 5420 ہیں۔ آئی سی یو میں 795 اور 197 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ آج ہسپتالز میں 780 نئے مریض داخل ہوئے اور 395 کو چھٹی دے دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details