اردو

urdu

ETV Bharat / state

New guidelines for international passengers: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سات دن کا کوارنٹائن لازمی

بیرون ممالک سے بھارت آنے والے تمام مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ اور سات دن کا کوارنٹائن لازمی ہوگا New guidelines for international passengers آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سات دن کا کوارنٹائن لازمی
بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سات دن کا کوارنٹائن لازمی

By

Published : Jan 7, 2022, 8:15 PM IST

نئی دہلی:کورونا وبا کے پیش نظر برطانیہ، نیوزی لینڈ، چین اور اسرائیل وغیرہ خطرے والے ممالک سے بھارت آنے والے تمام مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا اور لازمی طور پر سات دن تک کا کوارنٹائن کیا جائے گا اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اس سلسلے میں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کے روز بیرون ملک سے بھارت آنے والے مسافروں کے لیے ترمیم شدہ گائڈ لائن New guidelines for international passengers جاری کئے گئے جو 11 جنوری سے نافذ ہوں گے۔

ترمیم شدہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کو سہولت پورٹل پر آر ٹی-پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ از خود ڈالنا ہوگا۔ جوکھم والے ممالک سے بھارت آنے پر تمام مسافروں کا ان کے خرچے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور کووڈ پوزیٹیو آنے پر کووڈ پروٹوکال کے مطابق علاج کیا جائے گا۔

دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی اور کووڈ علامات نظر آنے پر ان کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ تمام مسافروں میں سے دو فیصد کا رینڈم کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی آر ٹی- پی سی آر رپورٹ ضروری نہیں ہے لیکن کووڈ علامت نظر آنے پر مناسب عمل اختیار کیا جائے گا۔

رہنما خطوط میں یہ بھی کہا گیا کہ بیرون ملک سے ہر شخص کو سات دن کے لیے کوارنٹائن میں جانا ہوگا اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

یہ ہدایات ایئرپورٹ، بندرگاہ اور زمین کے راستے سے آنے والے تمام مسافروں پر یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔ مرکز نے کووڈ کے پیش نظر جوکھم والے ممالک کی فہرست میں ان ممالک کو رکھا ہے۔ جہاں وبا ایک متعینہ سطح سے زیادہ ہے۔

اس فہرست میں یوروپی، مشرقی ایشیا اور افریقہ کے کچھ ممالک شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اس فہرست میں مسلسل تبدیلی ہوتی ہے۔ یہ فہرست مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور شہری ہوابازی کی وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہوتی ہے۔

اس فہرست میں فی الحال برطانیہ سمیت یورپی ملک، جنوبی افریقہ، برازیل، بوتسوانا، ماریشس، گھانا، نیوزی لینڈ، زمبابوے، تنزانیہ، ہانگ کانگ، اسرائیل، کانگو ایتھوپیا، قزاقستان، کینیا، نائیجیریا، تیونیشیا اور زامبیا شامل ہیں۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details