اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیسٹ مارچنگ دستے کی ٹرافی سی آئی ایس ایف کے نام - سی آئی ایس ایف نے جیتی ٹرافی

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں سی آئی ایس ایف نے ایک بار پھربیسٹ مارچنگ دستے کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ بہتر مظاہرے سے سی آئی ایس ایف پھر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائی ہے، یہ نظارہ راج پتھ کا ہے، جہاں بھارتی فوج کے مختلف دستے ایک ایک کرکے مارچ کرتے نظر آرہے ہیں۔

بیسٹ مارچنگ دستے کی ٹرافی ایک بار پھر سی آئی ایس ایف کے نام
بیسٹ مارچنگ دستے کی ٹرافی ایک بار پھر سی آئی ایس ایف کے نام

By

Published : Jan 29, 2020, 1:34 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:45 AM IST

اس پریڈ میں بھارتی فوج کے دستوں کے ساتھ نیوی اور ایئر فورس کے دستے بھی شامل ہوتے ہیں اور ان دستوں میں سب سے بہتر مظاہرہ کرنے والے دستے کی بیسٹ مارچنگ دستے کو ٹرافی سے نوازا جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس بار یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بہترین مظاہرہ دکھا کر سی آئی ایس ایف کے دستے نے ایک بار پھر بیسٹ مارچنگ دستے کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ سی آئی ایس ایف نے اس پریڈ میں پیراملیٹری اور دیگر مارچنگ دستوں کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے اس ٹرافی کو جیت لیا ہے۔

بیسٹ مارچنگ دستے کی ٹرافی ایک بار پھر سی آئی ایس ایف کے نام

غورطلب ہے کہ اس سے قبل بھی سی آئی ایس ایف نے پانچ دفعہ اس ٹرافی کو اپنے نام کیا تھا اور چھٹی دفعہ بھی سی آئی ایس ایف نے بیسٹ مارچنگ دستے کی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details