جنوبی مشرقی دہلی کے بدر پور تھانہ نے 66 سالہ مفرور بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کی شناخت کھجوری خاص کا رہائشی منو عرف مناف کے نام سے ہوئی ہے۔ اس ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
در اصل ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر جامعہ نگر کے علاقے میں چوری کی واردات کو انجام دیا تھا۔ اس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیکن سماعت کے دوران اسے بیل مل گئی تھی۔ جس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے سال 2018 میں عدالت نے انہیں مفرور قرار دے دیا۔