اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں سی اے اے مخالف 66 احتجاج، 11 مقدمات درج - 66 احتجاج ہوئے اور 11 مقدمات درج

وزارت داخلہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں قومی دارالحکومت دہلی میں سی اے اے مخالف مظاہرے کے بارے میں بتایا ہے۔

66 anti-CAA protests took place in Delhi, 11 cases registered: MHA in Lok Sabha
دہلی میں سی اے اے کے مخالف 66 احتجاج ہوئے، 11 مقدمات درج

By

Published : Feb 4, 2020, 9:26 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:51 AM IST


وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 66 مظاہرے ہوئے اور لگ بھگ 11 مقدمات درج کیے گئے جن میں 99 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

منگل کو وزارت داخلہ امور (ایم ایچ اے) نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف 66 مظاہرے ہوئے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ 'دہلی پولیس نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد، غیر قانونی اجتماعات، پتھراؤ، عوامی / ذاتی املاک کو نقصان اور گرفتار افراد کی تعداد کے واقعات کی اطلاع دی ہے'۔

مزید پڑھیں: عام آدمی پارٹی کا انتخابی منشور جاری

واضح رہے کہ سی اے اے کے ذریعے 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے قبل بھارت میں پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی ظلم و ستم سے فرار ہونے والے ہندوؤں، سکھوں، جینوں، پارسیوں، بودھوں اور عیسائیوں کو شہریت دی جائے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details