تقریباً دیڑھ سے دہلی میں کورنٹائن رہنے کے بعد آج پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے 644 جماعتی تمل ناڈو روانہ ہوگئے۔
دہلی سے 644 تبلیغی ارکان تمل ناڈو کےلیے روانہ دہلی حکومت کی ہدایت کے بعد خصوصی ٹرین کے ذریعہ تبلیغی ارکان کو ترچراپلی روانہ کیا گیا جبکہ انہیں یہاں تقریباً دیڑھ ماہ سے کورنٹائن سنٹرس میں رکھا گیا تھا۔
دہلی سے 644 تبلیغی ارکان تمل ناڈو کےلیے روانہ تبلیغی جماعت کے 644 ارکان میں سے 605 دہلی میں، بارہ نوح، آٹھ سہارنپور، دس سنبھل اور نو ارکان بلند شہر میں کورنٹائن تھے۔ ان تمام کو نوڈل آفیسر سنیل بینوال کی نگرانی میں دہلی ریلوے اسٹیشن سے تمل ناڈو کےلیے روانہ کیا گیا۔
دہلی سے 644 تبلیغی ارکان تمل ناڈو کےلیے روانہ روانگی کے وقت جمیعۃ العلما کے کارکنان اسٹیشن پر موجود تھے اور ان کی جانب سے سفر کے دوران تبلیغی ارکان کےلیے سحری، افطار کے علاوہ پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔
دہلی سے 644 تبلیغی ارکان تمل ناڈو کےلیے روانہ قبل ان مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی سربراہی میں سبھی جماعتی ارکان کو سفری اجازت ناموں کی اجرائی، سواری اور انہیں مختلف کورنٹائن سنٹرس سے ریلوے اسٹیشن پہنچانے کےلیے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے انتظامات کئےگئے تھے۔
دہلی سے 644 تبلیغی ارکان تمل ناڈو کےلیے روانہ مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ تبلیغی ارکان کا تمل ناڈو کے ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے چینئی میں استقبال کیا جائے گا۔
ناظم عمومی مولانا محمود مدنی نے تبلیغی ارکان کی روانگی پر حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
تبلیغی ارکان کی روانگی کے وقت مولانا جمال قاسمی، مولانا غیو قاسمی، مولانا عرفان قاسمی، مولانا یسین جہازی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا اسجد قاسمی پسونڈہ، مولانا جاوید صدیقی، قاری احرار، حاجی فرمان اور ان کی ٹیم، حاجی ناصر، مولانا رفاقت، مولانا طالب، ماسٹر آصف،عفان و دیگر ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔