شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ '7 جون کو 664 پروازوں میں64،304 مسافر اپنی منزل کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سے قبل 6 جون کو 674 پروازوں میں 65،080 مسافر اپنی منزل تک پہنچے تھے۔
اتوار کے روز 64 ہزار مسافروں نے ہوائی سفر کیا
باقائدہ گھریلو پرواز طیارہ سروس 25 مئی کو دوبارہ شروع ہونے کے بعد 14 ویں دن اتوار کو ہوائی مسافروں کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اتوار کے روز 64 ہزار مسافروں نے ہوائی سفر کیا
کووڈ ۔19 کی وبا کے انفیکشن پر قابو پانے کے لیے حکومت نے 25 مارچ سے ملک میں گھریلو پروازوں کا آپریشن روک دیا تھا۔ بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے بند ہیں ۔ مرکزی حکومت نے نئی ہدایت کے ساتھ 25 مئی سے ایک تہائی گھریلو مسافر پروازوں کو چلانے کی اجازت دی ہے۔