اردو

urdu

Hajj-2021: عازمین حج کا اندراج مکمل، 60 ہزارافراد اہل قرار

By

Published : Jul 9, 2021, 2:24 PM IST

Updated : Jul 9, 2021, 3:40 PM IST

سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے ویب پورٹل کے ذریعے عازمین حج کے اندراج کا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے جس میں اس بار سعودی عرب کے اندرون سے 60 ہزار عازمین کو اہل قرار دیا گیا۔

Haj news
عازمین حج کے اندراج میں 60 ہزار اہل قرار

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے ویب پورٹل کے ذریعے عازمین حج کے اندراج کا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اندراج کا آغاز 3 ذو القعدہ 1442 ہجری سے ہوا تھا۔ یہ اطلاع العربیہ کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق اس دوران میں سعودی عرب کے اندرون سے 60 ہزار عازمین کو اہل قرار دیا گیا۔ ان میں سعودی شہری اور غیر ملکی مقیمین شامل ہیں۔ رواں سال غیر ملکی مقیمین کا تعلق 150 ممالک سے ہے۔ ان افراد کو مطلوبہ طبی شرائط کے پورا ہونے پر حج پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔


دووسری جانب سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ رواں سال ویب پورٹل کے ذریعے اندراج کے پہلے مرحلے میں رجسٹر ہونے والے عازمین کی تعداد 558,270 تک پہنچ گئی۔ اندراج کا مرحلہ جمعرات 28 ذو القعدہ کو اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سلسلے میں ترجیح ان افراد کو دی گئی جنہوں نے پہلے حج ادا نہیں کیا۔


وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے اہل قرار دیے جانے والے تمام افراد کو عمومی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بنا پیشگی بکنگ کے فوری طور پر اپنے قریب ترین مرکز سے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں۔ ساتھ ہی حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کی پابندی کریں۔
(یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کی رہنمائی کے لئے حرم شریف کا خوبصورت ماڈل

Last Updated : Jul 9, 2021, 3:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details