اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمالی بھارت اور پاکستان میں شدید زلزلہ - زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے دارالحکومت دہلی سمیت پنجاب، ہریانہ، کشمیر، اتراکھنڈ کے علاوہ پاکستان و دیگر علاقوں میں آج رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

6.1 magnitude earthquake hits Punjab's Amritsar
دہلی، کشمیر، پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ

By

Published : Feb 12, 2021, 11:50 PM IST

Updated : Feb 13, 2021, 3:22 AM IST

شمالی بھارت سمیت پڑوسی ممالک پاکستان، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے متعدد علاقوں میں 12 فروری کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ اپنے گھروں باہر نکل آئے۔ ریاست میں سرد ترین موسم ہونے کے باوجود عوام نے گھروں کے باہر ہی رات گذاری۔ سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’زلزلہ کا جھٹکہ اتنا شدید تھا کہ وہ خوف کی وجہ سے گھر کے باہر نکلتے وقت انہوں نے اپنا موبائیل فون بھی نہیں لیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ 2005 کے بعد اتنا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔

شمالی بھارت اور پاکستان میں شدید زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے رات 10 بجکر 21 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کا مبدا تاجکستان میں زمین کے 80 کیلو میٹر گہرائی میں واقع تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز، تاجکستان کے علاقے مرغوب سے 35 کیلومیٹر دور تھا۔ یہ علاقہ پہاڑوں سے کھرا ہوا ہے جہاں آبادی نہیں ہے۔ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دہلی، کشمیر، پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی ٹوئٹ کیا کہ ’ریاست میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے‘۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں دعا گو ہوں کہ ہر کوئی محفوظ رہے۔ پنجاب کے امرتسر میں ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ بھارت میں پنجاب، جموں کشمیر، دہلی، ہماچل پردیش، راجستھان، ہریانہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

شمالی بھارت اور پاکستان میں شدید زلزلہ

پاکستان کے اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے کچھ علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔

شمالی بھارت اور پاکستان میں شدید زلزلہ
Last Updated : Feb 13, 2021, 3:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details