اردو

urdu

By

Published : Jul 23, 2020, 10:44 PM IST

ETV Bharat / state

روس میں کورونا کے آٹھ لاکھ کیسز

روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5848 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن وہیں صحت یاب ہونے کی شرح 72.99 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

روس میں کورونا کے آٹھ لاکھ کیسز
روس میں کورونا کے آٹھ لاکھ کیسز

ماسکو: روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 5848 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن وہیں صحت یاب ہونے کی شرح 72.99فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے نگرانی مرکز نے جمعرات کو بتایا کہ متاثرین کی تعداد 795038 پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 147 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 12892ہوگئی ہے۔

راجدھانی ماسکو میں سب سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں جہاں 608 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,35,971ہوگئی ہے۔ اس مدت میں 8277 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 580,330ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details