اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں ہونے والے تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے، جن ہسپتالوں میں یہ لاش پہنچی تھی، ان ہسپتالوں سے یہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دہلی تشدد: ہلاکتوں میں اضافہ
دہلی تشدد: ہلاکتوں میں اضافہ

By

Published : Mar 5, 2020, 7:06 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں ہونے والے تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے، جن ہسپتالوں میں یہ لاش پہنچی تھی، ان ہسپتالوں سے یہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ اموات کے بارے میں انہیں شبہ ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔ اس کے بعد ہی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں واضح معلومات دے جا سکے گی۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 اور 25 فروری کو شمال مشرقی دہلی کے متعدد علاقوں میں تشدد ہوا تھا جس میں فائرنگ بھی کی گئی تھی جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے، ان میں سے 44 لاش جی ٹی بی ہسپتال، 5 لاش رام منوہر لوہیا ہسپتال، 3 لاش لوک نائک جے پرکاش ہسپتال اور ایک لاش جگ پرویش ہسپتال لے جائی گئی تھی۔

دہلی تشدد: ہلاکتوں میں اضافہ

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ 'اعدادو شمار کے مطابق اب تک تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہے، ان میں سے زیادہ تر کی لاش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ان کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔ کچھ ایسے بھی معاملے ہیں جن کی تشدد میں موت ہونے کی بات کہی جارہی ہے لیکن ان کی جانچ میں ابھی تک ایسے حقائق سامنے نہیں آئے ہیں۔فی الحال اس بارے میں توثیق کی جارہی ہے جس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ یہ افراد تشدد میں ہلاک ہوئے تھے یا کسی اور وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details