قومی دارالحکومت دہلی کے شمالی علاقے جہانگیرپوری کے ایچ بلاک میں جمعرات کو 46 کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
واضح رہے کہ جہانگیر پوری میں بڑی تعداد میں وائرس سے متاثرین کے پائے جانے کا یہ تیسرا بڑا معاملہ منطرعام پر آیا ہے۔
دہلی کے جہانگیرپوری میں 46 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے عوام میں بےچینی دیکھی جارہی ہے شمالی ضلع کے کلیکٹر دیپک شنڈے نے بتایا کہ ایچ بلاک میں مکان نمبر 1181 سے 1200، 1238 سے 1268 اور1306 سے 1331 میں یہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
ایک ہی بلاک کے 46 کرونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد علاقے کو پوری طرح سیل کردیاگیا ہے۔