اردو

urdu

ETV Bharat / state

عراق میں 45 مظاہرین ہلاک،152زخمی - عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر حصوں

عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر حصوں میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران سلامتی دستوں کی گولی لگنے سے 45 مظاہرین ہلاک دیگر 152 زخمی ہوگئے۔

عراق میں 45 مظاہرین ہلاک،152زخمی
عراق میں 45 مظاہرین ہلاک،152زخمی

By

Published : Nov 29, 2019, 1:23 PM IST

العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قونصل خانے میں آلگ لگانے والے مظاہرین کے ساتھ سلامتی دستوں کی جھڑپ میں نجف شہر میں 12مظاہرین کی موت ہوگئی۔

جبکہ سلامتی دستوں کی گولی لگنے سے 25سے زیادہ مظاہرین کی ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق افسروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ افسروں نے مظاہرین اور سلامتی دستوں کے درمیان جھڑپ والے علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔

اس دوران حکومت نے کہا ہے کہ وہ پرتشدد ریلیوں سے نمٹنے کے لئے فوجی قیادت والے گروپ تشکیل دے رہی ہے۔

عراق میں 45 مظاہرین ہلاک،152زخمی۔ویڈیو
گزشتہ بدھ کو جنوبی عراق میں حالات تشویش ناک رہے جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو نجف صوبے میں کرفیو لگانا پڑا جس کے بعد مظاہرین نے ایران ہائی کمیشن کی عمارت میں آگ لگادی۔

صوبے کے گورنر کے مطابق نجف مین ہوئے تشدد میں 47 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

وہیں ایران اور عراق نے ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ ،بدعنوان ،روزگارسمیت دیگر مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ اکتوبر سے عراق میں احتجاجی مظاہرے ہورہےہیں جس میں اب تک 350 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 15ہزار لوگ زخمی ہوئےہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details