اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیلم پور میں 4 منزلہ عمارت منہدم - سیلم پور

دارلحکومت دہلی کے سیلم پور علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔اس حادثے میں دو لوگوں کی موت، جبکہ تین لوگ بری طرح سے زخمی ہوگئے۔

سیلم پور میں 4 منزلہ عمارت منہدم

By

Published : Sep 3, 2019, 9:40 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:26 AM IST

قومی دار الحکومت دہلی کے سلیم پور علاقے میں گزشتہ رات ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ سروس نے عمارت مہندم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ٹیم کو جائے وقوع پر بھیج دیا تھا۔یہ حادثہ رات ساڑھے گیارہ بجے ہوا۔

سیلم پور میں 4 منزلہ عمارت منہدم
قدرتی آفات دستے اور فائربریگیڈ دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کام افسروں کی دیکھ ریکھ میں کیا جارہا ہے۔حادثے میں زخمی تینوں لوگوں کو جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک شدہ لوگوں کی شناخت مونی(21)اور محمد یاسین(65)کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details