مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83،809 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سےکوروناوائرس متاثرین کی تعداد 49،30،237 ہوگئی ۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ افراد متاثر جب کہ اس سے قبل 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز 90 ہزار سے زائد رہے ۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ افراد متاثر گزشتہ 9 ستمبر کو 95735 ،10ستمبرکو96551 ،11ستمبر کو 97570 ، 12 ستمبر کو 92071 اور 13 ستمبر کو 94،372 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79،292 سے بڑھ کر 38،59،400 ہوگئی۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ افراد متاثر صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے زیادہ کیسز ہونے سے ایکٹیو کیسز 3،463 سے بڑھ کر 9،90،061 ہوگئے ۔
اسی عرصہ کے دوران 1،054 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 80،776 ہوچکی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ افراد متاثر ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.08 فیصد، شفایابی کی شرح 78.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.64 فیصد ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ افراد متاثر ملک میں کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
اس ریاست میں مزید 914 کیسز کے اضافے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2،91،630 اور ہلاکتوں کی تعداد 363سے بڑھ کر 29،894 ہوگئی۔
اسی عرصہ کے دوران 15،789 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 7،55،850 ہوگئی۔
ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ افراد متاثر آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 1868 کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 93،204 رہ گئی۔
ریاست میں اب تک 4972 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 4،76،903 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 740 مریضوں کی کمی ہوئی ہے ۔
اس سے ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد اب 98،482 رہ گئی ہے ۔
جب کہ اموات کی تعداد 7384 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 3،61،823 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
کورونا ہلاک شدگان کے اعداد:
کورونا وائرس ملک میں تیزی سے لوگوں کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے جب کہ اس کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور صرف 10 دنوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 60 ہزار سے 70 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔
اتوار کے روزوزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار میں 1065 مریضوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد ہوگئی تھی۔
یہ دوسرا موقع ہے جب 10 دن میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں 10 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل 40 سے 50 ہزار تک پہنچنے میں بھی دس دن لگے تھے۔
متاثرین کے ریکاڈ 90633 سےمجموعی تعداد 41،613،812 ہوگئی تھی جس سے ہندوستان امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پرآ گیا۔
جان لیوا وائرس سے 28 اگست سے 6 ستمبر تک دس دنوں میں10 ہزار 161 مریض فوت ہوگئے۔
اسی مدت کے دوران چاراور پانچ ستمبر کے اعداد و شمار میں1096 اور 1096 مریضوں کی موت ہوئی اور سب سے کم 819 یکم ستمبر کو ہلاک ہوئے۔
ان 10 دنوں میں ، سات دن مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ اور صرف تین دن ایک ہزار سے کم تھی۔
یہ قدرے اطمینان بخش ہے کہ اسی عرصہ کے دوران متاثرہ افراد کے مقابلہ میں مرنے والوں کی شرح کم ہوکر 1.72 فیصد رہ گئی ۔
اس سے پہلے اگر کورونا سے اموات کی تعداد پر نظر دوڑائی جائے تو اس میں تیزی سے اضافہ ہوا ۔
تاہم کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز کی وجہ سے متاثرہ افراد کے مقابلے میں اموات کی شرح میں بھی مختلف اقدامات سے کم ہونے میں مدد ملی۔
ان میں جارحانہ انداز میں جانچ ، وسیع پیمانے پر نگرانی اور وائرس سے رابطہ میں آنے والے جلد شناخت سے وائرس سے ہونے والی اموات پر قابو پایا جاسکا۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ایک سے دس ہزار اموات تک پہنچنے میں 96 دن لگے اور مجموعی مریضوں کے مقابلے میں مرنے والوں کی شرح سب سے زیادہ 4.4 فیصد رہی تھی۔
مرنے والوں کی تعداد 10 سے 20 ہزار ہونے میں بیس دن لگے ، تاہم یہ شرح کم ہوکر 2.8 فیصد رہ گئی۔20سے 30ہزار ہونے میں دنوں کی تعداد تک کم ہو کر سترہ رہ گئی ہے ، لیکن یہ اطمینان کی بات ہے کہ شرح کم ہوکر 2.4 رہ گئی ۔
جب کہ 30 سے 40 ہزار تک پہنچنے میں 13 دن ہی لگے اور اس کی شرح 2.1 تھی۔ 40 سے 50 ہزار کی تعدادتک پہنچنے میں سب سے کم یعنی 10 دن لگے اور فیصد مزید کم ہوکر 1.9 رہ گئی۔
اگلے دس ہزار تک یعنی 50 سے 60 ہزار تک پہنچنے میں گیارہ دن لگے ، اور مرنے والوں کی فیصد مزید کم ہوکر 8 .1 رہ گئی۔