اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاتال بھوونیشور جہاں بھگوان گنیش کا سَر موجود ہے

بھگوان گنیش رِدھی سِدھی کے داتا کہلاتے ہیں اس لیے کسی بھی مذہبی رسومات میں سب سے پہلے ان کی پوجا کی جاتی ہے۔

پاتال بھوونیشور جہاں بھگوان گنیش کا سَر موجود ہے
پاتال بھوونیشور جہاں بھگوان گنیش کا سَر موجود ہے

By

Published : Sep 4, 2020, 1:40 PM IST

بھگوان گنیش سے متعلق بہت ساری افسانوی داستانیں لوگوں کے عقیدے کو گہرا کرتی ہیں۔ بھگوان گنیش کی پوجا ہمیشہ گجانن کی شکل میں کی جاتی ہے لیکن اسے ہاتھی کا سر کیسے ملا اور ان کا سر کس جگہ پنڈی کی شکل میں واقع ہے، یہ بات آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

یہ مقام ضلع پتھورا گڑھ کی تحصیل گنگولی ہاٹ میں واقع ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ گنیش کاسر اب بھی یہاں موجود ہے اور برہمکمل سے قدرتی بوندیں اس سر پر گرتی رہتی ہیں۔

پُرانوں(مذہبی کتاب) کے مطابق، پاتال بھونیشور کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ہے جہاں چاروں دھام ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ پاتال بھوونیشور غار سے کیدار ناتھ، بدری ناتھ اور امرناتھ بھی نظر آتے ہیں۔ اس غار کی تفصیل اسکند پُران میں بھی ملتی ہے۔

کلیوگ میں جگت گرو شنکر اچاریہ کا 722 عیسوی کے آس پاس جب اس غار کا افتتاح ہوا تو انہوں نے مندر کے اندر موجود شیولِنگ کو تانبے سے بند کردیا تھا کیوں کہ یہ شیولِنگ اتنا تیز تھا کہ کوئی بھی اسے ننگی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان: کرشمائی تری نیتر گنیش مندر پر خاص رپورٹ

پاتال بھوونیشور جہاں بھگوان گنیش کا سَر موجود ہے

اس غار میں چاروں یُگوں کی علامت کے طور پر چار پتھر نصب ہیں اور غار میں داخل ہوتے ہی بھگوان نرسمہا کے درشن بھی ہوتے ہیں، جیسے جیسے کچھ نیچے جاتے ہی شیشناگ کے پھنوں کی طرح ابھرتی ہوئی ساخت پتھروں پر نظر آتی ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ زمین ان پر ہی ٹِکی ہوئی ہے۔ تھوڑا آگے چلتے ہی بھگوان شیو کی جٹاؤں سے بہنے والی گنگا اور کال بھیرو کی زبان سے لار ٹپکنے سے لوگ حیرت زدہ ہوجاتے ہیں۔

ایراوت ہاتھی بھی آپ کو یہاں دکھائی دے گا کہا تو بھی جاتا ہے کہ جنت کا راستہ بھی یہیں سے شروع ہوتا ہے، اس کے علاوہ، اس غار میں 33 کروڑ دیوی دیوتاؤں کی دنیا آباد ہے۔ اس مقام پر پہنچنے کے بعد ان چیزوں پر یقین کرنے سے آپ خود کو نہیں روک پائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details