قومی دارالحکومت کے جنوب مغرب میں چاولا میں ایک 37 سالہ شخص کو دہلی پولیس نے 80 برس کی بزرگ خاتون کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ شخص جو پیشہ سے ایک پلمبر ہے ، اسے کل دہلی کے چاولا علاقے میں 80 برس کی بزرگ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سربراہ سواتی مالیوال نے منگل کو بزرگ خاتون سے ملاقات کی۔
ڈی سی ڈبلیو نے آج ٹویٹر پر پوسٹ کیا ، "دہلی کے چاولہ نجف گڑھ کے علاقے میں 80 برس کی خاتون کی عصمت دری کی گئی ۔ ڈی سی ڈبلیو کے سربراہ سواتی مالیوال نے آج اس خاتون سے ملاقات کی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔