دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جمعہ کو دہلی میں کورونا کے 338 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 68 ہوگئی ہے۔
جمعہ کے روز 89 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2020 ہوگئی ہے۔ ابھی تک علاج شدہ افراد اور مرنے والوں کی تعداد کو کم کریں تو دہلی میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 4230 ہے۔