اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا وائرس کے 3009 نئے کیسز، 252 اموات - دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 3،009 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،12،959 ہوگئی ہے۔ وہیں، کورونا سے 7،288 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی طور سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13،54،445 ہوگئی ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کے 3009 نئے معاملے
دہلی میں کورونا وائرس کے 3009 نئے معاملے

By

Published : May 21, 2021, 9:05 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 9 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران اس وبا سے 252 مریضوں کی موت ہوئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 7،288 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ صحت مند لوگوں کی تعداد نئے متاثرہ افراد کی تعداد سے زیادہ ہے۔

دارالحکومت میں نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دہلی میں جمعہ کو سرگرم معاملات 4،531 اور کم ہوکر 35،683 رہ گئے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 3،009 نئے معاملوں کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،12،959 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا سے 7،288 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی طور سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13،54،445 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران 252 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 22،831 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.61 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 63،190 نمونوں کی جانچ کی گئی۔دریں اثنا ، دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد 50076 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details