اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کا قہر جاری: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.53 لاکھ نئے کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 3.53 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 2812 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں نئے کورونا کے مریضوں اور کووڈ سے ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

df
ملک میں 24 گھنٹے کے اندر کورونا کے 3.53 لاکھ معاملے

By

Published : Apr 26, 2021, 11:11 AM IST

Updated : Apr 26, 2021, 11:48 AM IST

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے کہرام مچا رکھا ہے۔ روزآنہ کورونا کے نئے مریضوں اور کووڈ سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ لگاتار بڑھتے مریضوں سے نظام صحت بگڑ گیا ہے۔

ملک میں 24 گھنٹے کے اندر کورونا کے 3.53 لاکھ معاملے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 3.53 لاکھ نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور 2812 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں نئے کورونا مریض اور کووڈ سے ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3,52,991 نئے معاملے آنے کے بعد کل مثبت کورونا مریضوں کی تعداد 1,73,13,163ہوئی ہے۔ 2812 لوگوں کی موت کے بعد کل مرنے والوں کی تعداد 1,95,123 اور فعال معاملے 28,13,658 ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہو کر گھر پہنچنے والوں کی کل تعداد 1,43,04,382 ہے۔

کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملے کے مدنظر اتراکھنڈ ہائی کورٹ دو مئی تک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ وہیں تین مئی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے معاملے کی سماعت کریں گے۔

Last Updated : Apr 26, 2021, 11:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details