اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہین باغ احتجاج: مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ - مذاکرات کار سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر

سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مذاکرات کار ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر نے شاہین باغ میں آج دوسرے روز بھی مظاہرین سے گفتگو کی۔

Supreme Court advocates Sanjay Hegde and Sadhana Ram Chandra held talks with the protesters in Shaheen Bagh today.
سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر نے شاہین باغ میں آج دوسرے روز بھی مظاہرین سے مذاکرات کی

By

Published : Feb 20, 2020, 9:23 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:13 AM IST

سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مذاکرات کار نے آج دوسرے روز بھی شاہین باغ کے مظاہرین سے گفتگو کی اور مذاکرات کاروں نے سڑک خالی کرانے کی تجویز پیش کی لیکن مظاہرین قانون واپس لینے تک سڑک خالی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر نے شاہین باغ میں آج دوسرے روز بھی مظاہرین سے مذاکرات کی

مذاکرات کار نے دوسرے روز بھی تقریبا دو گھنٹے تک گفتگو کی جس میں وہ سڑک خالی کرانے کی تجویز پیش کرتے رہے لیکن مظاہرین، اپنی پریشانیوں کو سڑک کی پریشانی سے زیادہ بڑی پریشانی بتاتے رہے۔

واضح ہو کہ شاہین باغ میں گزشتہ 68 روز سے مظاہرے جاری ہیں اور قومی شاہراہ بند ہے، یہ معاملہ اب عدالت میں ہے، عدالت نے مظاہرین سے بات چیت کرنے کے لیے سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر کو بھیجا ہے اور مذاکرات کی شروعات گزشتہ روز سے ہوئی ہے۔









Last Updated : Mar 2, 2020, 12:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details