اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹوجی اسپکٹرم معاملہ: دہلی ہائی کورٹ میں سماعت آج

ٹوجی اسپکٹرم معاملہ کی سماعت پر اے راجہ اور اور دیگر ملزمین نے کہا کہ اس معاملے میں جلد سماعت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ٹوجی اسپکٹرم معاملہ: دہلی ہائی کورٹ میں آج سماعت
ٹوجی اسپکٹرم معاملہ: دہلی ہائی کورٹ میں آج سماعت

By

Published : Oct 5, 2020, 11:09 AM IST

دہلی ہائی کورٹ میں ٹوجی اسپیکٹرم کیس پر آج سماعت کی جائے گی۔ جس میں سابق مرکزی وزیر اے راجہ اور دوسرے ملزمین کو ٹرائل کورٹ سے بری کرنے کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی کی عرضی داخل کی گئی تھی۔

گذشتہ 29 ستمبر کو عدالت نے اس معاملے پر جلد سماعت کی اجازت دی تھی۔ جس پر آج جسٹس برجش سیٹھی کی بینچ سماعت کرے گی ۔

سماعت کے دوران سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس معاملے میں جلد سماعت کے پیچھے مفاد عامہ شامل ہے ۔

ویڈیو

وہیں دوسری جانب اے راجہ اور اور دیگر ملزمین نے کہا کہ اس معاملے میں جلد شنوائی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کورونا کے دوران بری کئے جانے کے فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں ہونی چاہئے'۔ جس کے بعد گزشتہ 10 ستمبر کو عدالت نے سبھی ملزمین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

اس معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی نے اے راجہ اور کنی موجھی سمیت 19 ملزمین کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

جس کے بعد اس معاملے میں 25 مئی 2018 کو عدالت نے مرکزی وزیر اے راجہ سمیت دیگر ملزمین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 21 دسمبر 2017 کو فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمین کو بری کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details