اردو

urdu

ETV Bharat / state

GST on online gaming یکم اکتوبر سے آن لائن گیمنگ اور کسینو پر 28 فیصد جی ایس ٹی - آن لائن گیمنگ اور جوئے بازی کے اڈوں

آن لائن گیمنگ اور جوئے بازی کے اڈوں پر 28 فیصد مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ فیصلہ یکم اکتوبر سے نافذ ہو سکتا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے مانسون اجلاس میں ہی اس سے متعلق ترمیم لانے کا امکان ہے۔

GST on online gaming
GST on online gaming

By

Published : Aug 2, 2023, 10:32 PM IST

نئی دہلی: آن لائن گیمنگ اور جوئے بازی کے اڈوں پر 28 فیصد مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ فیصلہ یکم اکتوبر سے نافذ ہو سکتا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے مانسون اجلاس میں ہی اس سے متعلق ترمیم لانے کا امکان ہے۔ جی ایس ٹی کونسل کی آج 51ویں میٹنگ کے بعد کونسل کی چیئرپرسن اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلق ترمیم کو مرکزی جی ایس ٹی ایکٹ میں شامل کیا جائے گا اور اسے منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: AYUSH Hospitals in JK جموں و کشمیر میں مزید آیوش ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ سینٹرل جی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کے بعد ریاستوں کو بھی اسٹیٹ جی ایس ٹی ایکٹ میں اس قانون میں ترمیم کرنی ہوگی اور اس سے متعلق بل پاس ہونے کے بعد ہی اس کا نفاذ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نافذ ہونے کے بعد اس کا چھ ماہ تک جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد ضرورت پڑنے پر اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ دہلی کے وزیر خزانہ آتشی نے آن لائن گیمنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی مخالفت کی اور اسے دوبارہ وزراء کے گروپ کو بھیجنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ تمام ریاستوں نے اس کی حمایت کی اور اسے منظور کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گوا اور سکم نے کسینو پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی مخالفت کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details