اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا وائرس کے 277 نئے کیسز درج - بھارت میں کورونا کے نئے کیسز

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 277 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 4,46,72,347 ہو گئی۔ New Corona cases in India

ملک میں کورونا وائرس کے 277 نئے کیسز درج
ملک میں کورونا وائرس کے 277 نئے کیسز درج

By

Published : Nov 30, 2022, 1:29 PM IST

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 401 لوگوں نے کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جس کی وجہ سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,41,36,872 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.92 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 277 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 4,46,72,347 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا کے 127 ایکٹو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد کم ہو کر 4,855 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5,30,620 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ فعال معاملوں کی شرح 0.1 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ India corona recovery cases

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ جن ریاستوں میں ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، کرناٹک میں بالترتیب 27، اروناچل پردیش میں دو، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں ایک ایک ہے۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں آٹھ فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ کیرالہ میں 70 فعال کیسز کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,657 ہو گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67,53,023 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,495 ہے۔

قومی راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے آٹھ فعال معاملات میں اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 19,80,399 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26,518 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں 27 ایکٹو کیسز بڑھ کر 1,627 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 46 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ 29 ہزار 305 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40,303 پر مستحکم ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 9 ایکٹو کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 431 پر آ گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,86,919 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,407 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: China Covid Cases Update چین میں کووڈ کیسز میں اضافہ

تمل ناڈو میں کورونا کے 24 فعال کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 220 پر آ گئی ہے۔ دارالحکومت میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35,55,859 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 38,049 ہو گئی ہے۔ گجرات میں کورونا کے چھ ایکٹو کیسز کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد کم ہو کر 198 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 12,66,196 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 11,043 ہے۔ اتر پردیش میں کورونا کے آٹھ فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 126 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 21,04,270 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 23,632 ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details