اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کی تنقید کرنے پر 25 لوگ گرفتار - ای ٹی وی بھارت

دہلی پولیس نے وزیراعظم مودی کی تنقید والے پوسٹر چسپاں کرنے کے معاملے میں 25 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں 25 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

delhi police registered 25 fir and 25 people arrested for poster against pm modi
وزیراعظم مودی کی تنقید کرنے پر 25 لوگ گرفتار

By

Published : May 16, 2021, 2:26 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی تنقید والے پوسٹر چسپاں کرنے کے معاملے میں دہلی پولیس نے مختلف علاقوں سے کل 25 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ معاملے میں پولیس نے 25 ایف آئی آر درج بھی کی ہیں۔

معلوم ہوکہ پوسٹر وزیراعظم کے خلاف لگائے گئے تھے۔ ان پوسٹروں پر لکھا تھا ''مودی جی ہمارے بچوں کی ویکسین بیرون ممالک میں کیوں بھیج دی'' دہلی میں کئی جگہوں پر ایسے پوسٹر چسپاں کیے گئے تھے۔

دہلی پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے میں دہلی کے اندر 25 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 25 لوگوں کو گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتار کیے گئے ایک شخص نے بتایا کہ اسے پوسٹر لگانے کے لیے 500 روپیے ملے تھے۔ گرفتار کیے گئے لوگوں میں آٹو ڈرائیور، کارپینٹر بھی شامل ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کو جمع کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details