اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات، 10 لاکھ کٹس مئی تک تیار کی جائے گی' - لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں وزارت صحت کے سکریٹری لَو اگروال سمیت آئی سی ایم آر اور وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے میڈیا سے خطاب کیا۔

'کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات، 10 لاکھ کٹس مئی تک تیار کی جائے گی'
'کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات، 10 لاکھ کٹس مئی تک تیار کی جائے گی'

By

Published : Apr 18, 2020, 8:48 AM IST

وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری پنیا سلیلہ سریواستو نے کہا کہ تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں محکمہ ڈاک کا اہم کردار ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے تناظر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں، وزارت داخلہ کی جوائنٹ سکریٹری پنیا سلیلہ سریواستو نے کہا کہ تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں محکمہ ڈاک کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد ریاستوں میں موبائل پوسٹ آفس چل رہے ہیں۔

وزارت صحت کے سکریٹری لَو اگروال نے بھی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 13.6 فیصد افراد انفیکشن فری ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن سے 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

  • پانچ لاکھ کٹ ریاستوں میں تقسیم کی گئی ہے۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1007 نئے کیسز سامنے آئے، 23 اموات۔
  • کونونا کی شرح میں 40 فیصدی کمی۔
  • 1749 افراد صحت یاب ہوئے۔
  • سارے کام ویکسین کی ترقی کو تیز کرنے پر مرکوز ہیں۔
  • کورونا سے لڑنے کے لئے پلازما تھراپی، مونوکلونل اینٹی باڈی پر کام۔
  • گزشتہ سات دنوں میں کورونا کیسز کی شرح 6.2 دن رہی۔
  • بھارت میں اموات کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
  • جمعرات کو 28 ہزار 340 ٹیسٹ ہوئے تھے۔
  • اب تک ملک بھر میں تین لاکھ 19 ہزار جانچ ہوچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details