اردو

urdu

JMI Coaching Academy Student in UPSC: جامعہ کوچنگ اکیڈمی سے 23 امیدوار یو پی ایس سی میں کامیاب

By

Published : May 30, 2022, 5:50 PM IST

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2021 کے حتمی نتائج میں ٹاپ کرنے والی شروتی شرما نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کوچنگ حاصل کی تھی، شروتی سینٹ سٹیفنز کالج اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ ہیں۔ Jamia Coaching Academy

جامعہ کوچنگ اکیڈمی
جامعہ کوچنگ اکیڈمی

نئی دہلی:یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز 2021 امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں جامعہ ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی سے 23 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رابطہ افسر احمد عظیم کے مطابق اس مرتبہ یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے 23 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ UPSC Civil Services Examinations

یو پی ایس سی ٹاپر شروتی شرما

جامعہ کوچنگ اکیڈمی سے کامیاب امیدواروں کے نام درج ذیل ہیں۔ شروتی شرما (رینک۔1) منی شکلا (96)، اریبہ نعمان (109)، محمد شبور خان (125)، وکلپا این وشو کرما (275)، محمد ثاقب عالم (279)، وندنا مینا (331)، نازش عمر انصاری (344)، رمتیش سدھاکر (358)، شمائلہ چودھری (368)، ماوی عبدالکریم ٹاک (386)، سبوگیہ ایس چندرا (394)، محمد قمرالدین خاں (414)، فیصل رضا (441)، معصوم رضا خاں (457)، تحسین بانو داؤدی (482)، شیخ محمد زیب ذاکر (496)، پریا مینا (548)، انور حسین (600)، راجا رتنم گولا (609)، یوگیندر سنگھ (656)، اومیش مینا (664) اور انکت باریک (667) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یو پی ایس سی کا پرلم امتحان 10 اکتوبر 2021 کو ہوا تھا اور امتحان کے نتائج 29 اکتوبر کو جاری کیے گئے تھے جب کہ مینز امتحان 7 سے 16 جنوری 2022 تک منعقد ہوا تھا اور نتائج کا اعلان 17 مارچ 2022 کو کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انٹرویو کا مرحلہ 5 اپریل کو شروع ہوا اور 26 مئی کو ختم ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details