اردو

urdu

By

Published : Dec 13, 2022, 10:44 AM IST

ETV Bharat / state

Parliament Attack 21st Anniversary پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے 21 برس مکمل

بھارتی پارلیمنٹ پر 13 دسمبر 2001 کو حملہ ہوا تھا جس میں پانچ حملہ آوروں اور چھ پولیس اہلکاروں سمیت 14 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ Parliament Attack 21st Anniversary

پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے 21 برس مکمل
پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے 21 برس مکمل

دہلی: منگل کے روز 2001 میں پارلیمنٹ پر دہشت گردی کے حملے کی 21 برس مکمل ہو گئے ہیں۔13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ کے احاطے میں پانچ دہشت گرد داخل ہو گئے ان کا منصوبہ پارلیمنٹ کے اندر داخل ہو کر ہاؤس کو بم سے اڑا دینا تھا لیکن ان کی اس کوشش کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ اس دوران کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء پارلیمنٹ میں موجود تھے۔ اس وقت کے وزیر داخلہ ایل کے اڈوانی سمیت تقریباً 200 ارکان پارلیمنٹ حملے کے وقت پارلیمنٹ کمپلیکس میں موجود تھے۔ حملہ ہوتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں کمرے میں بھیج کر محفوظ کردیا گیا۔ Parliament Attack 21st Anniversary

اس دہشت گردانہ حملے میں ملک کے ان بہادروں کو جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر قربانی دی تھی۔ آج اس موقع پر ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان جوانوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ Parliament Attack 21st Anniversary

کب اور کیسے ہوا تھا حملہ :

13 دسمبر 2001، صبح کے 11 بجکر 20 منٹ کا وقت تھا، ان دنوں پارلیمنٹ میں تابوت بدعنوانی معاملوں کو لے کر ہنگامہ برپا تھا جس کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی، نائب صدر کرشنا کانت اپنے گھر جانے کے لیے تیار تھے ان کے قافلے کی گاڑیاں پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 11 پر قطار میں لگی تھیں، اسی دوران سیکورٹی افسران نے دیکھا کہ ایک سفید رنگ کی امبیسڈر کار پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 11 کی جانب چلی آرہی ہے، یہ کار گیٹ نمبر 11 عبور کرنے کے بعد گیٹ نمبر 12 پر پہنچ چکی تھی یہیں سے راجیہ سبھا کے اندر جانے کا راستہ بھی ہے-

پارلیمنٹ ہاؤس میں ایسی گاڑیوں کی نقل و حرکت عام ہے، لیکن جیسے ہی نائب صدر کا قافلہ روانہ ہونے والا تھا، کار کو وہاں رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ لیکن کار کی رفتار بڑھتی ہی چلی گئی۔ ایسی صورتحال میں وہاں تعینات اے ایس آئی جیٹھارام اس کار کے پیچھے بھاگے۔ امبیسڈر کار کا ڈرائیور بے چین نظر آرہا تھا، اچانک اس نے کار پیچھے کی جو نائب صدر کے قافلے کی کار سے ٹکرا گئی۔ تبھی یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ یہ لوگ دہشت گرد ہیں اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر رہے ہیں۔ اے ایس آئی جیترم نے ریوالور سے دہشت گرد پر فائرنگ کردی۔ گولی دہشت گرد کی ٹانگ میں لگی۔ جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں نے بھی جیترام پر گولی چلائی جس کے بعد جیترام وہیں گر گئے۔ Parliament Attack 21st Anniversary

ادھر کچھ اراکین پارلیمان اور میڈیا والے اس کو اوپر سے دیکھ رہے تھے، لیکن انہیں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ سیکیورٹی کے لیے ضروری تمام اقدامات کیے گئے تھے۔ دروازے بند کردیئے گئے تھے اور فون لائنز بند کردی گئی تھیں، ابھی تک سکیورٹی فورسز نے مورچہ سنبھال لیا تھا۔ گیٹ نمبر 9 کی طرف جانے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے بھاری فائرنگ کی جارہی تھی۔ اس سے پہلے کہ وہ وہاں پہنچ سکتے گیٹ بند کر دیا فائرنگ سے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے لیکن وہ اب بھی آگے بڑھ رہے تھے، انہوں نے دیکھا کہ گیٹ نمبر 9 بند ہے لہذا انہوں نے گیٹ نمبر 5 کی طرف بھاگنا شروع کردیا۔ لیکن ان میں سے 3 کو گیٹ نمبر 9 کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔ دستی بم پھینکنے والا ایک دہشت گرد گیٹ نمبر 5 کے قریب پہنچا، لیکن اسے بھی یہاں ڈھیر کردیا گیا۔ Parliament Attack 21st Anniversary

ABOUT THE AUTHOR

...view details