اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی اترپردیش میں 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی - عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اترپردیش میں 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی،اس کے لیے پارٹی نے 170 اسمبلی حلقوں میں انچارجوں کا تقرر کیا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی اترپردیش میں 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی
عام آدمی پارٹی اترپردیش میں 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی

By

Published : Oct 31, 2021, 11:00 AM IST

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اترپردیش میں ہونے والے 2022 کے اسمبلی انتخابات ملک کی سیاست کی سمت طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 170 اسمبلی حلقو میں مختلف مقامات پر 300 یونٹ بجلی کی مہم چلائی جارہی ہے۔

غازی آباد میں منعقد پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی یوپی میں دہلی کے ماڈل پر چل کر عوام کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔

عام آدمی پارٹی اترپردیش میں 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی

انہوں نے کہا کہ اگر یوپی میں عام آدمی پارٹی کی سرکار بنتی ہے تو 300 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی اور بجلی 24 گھنٹے دی جائے گی۔

بجلی کے پرانے بل معاف کردیے جائیں گے اور کسانوں کو بجلی مفت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ان اہم مدعوں کے ساتھ عوام کے سامنے آرہی ہے۔ لاکھوں لوگوں نے فارم بھر کر ان ایشوز پر اے اے پی کی حمایت کی ہے۔

اس موقع پر سنجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امدت شاہ کے اس بیان پر جس میں وہ دعویٰ کر رہیں ہے کہ زیورات پہن کر خواتین باہر گھوم سکتی ہیں۔

انہوں نے طنز کیا اور کئی وار داتوں کا ذکر کرکے مثال پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ ملیہ اسلامیہ تحریک آزادی اور گنگا جمنی تہذیب کی پیداوار: پروفیسر نجمہ اختر

سنجے سنگھ نے لا اینڈ آڈر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج اترپردیش کا یہ حال ہے کہ سڑکوں پر دن دہاڑے جنسی زیادتی، لوٹ کھسوٹ، گولی کی وارداتیں جاری ہیں۔ لیکن وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے اس طرح کے بیان دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details