اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ahmedabad Bomb Blast Case: احمدآباد فیصلہ خراب طریقۂ کار اور قابلِ اعتراض تحقیقات کا نتیجہ، پی ایف آئی - احمد آباد بم دھماکہ کیس پر پی ایف آئی کا ردعمل

پی ایف آئی Popular Front of India نے کہا کہ احمدآباد معاملے Ahmedabad Bomb Blast Case کا فیصلہ عدالت کی انصاف پسندی اور غیرجانبداری کو داغدار کرے گا اور اس سے یہ تاثر قائم ہوگا کہ عدالت ملزمین کے مذہب کے تئیں تعصب کا شکار ہے۔

احمدآباد فیصلہ خراب طریقہ کار اور قابل اعتراض تحقیقات کا نتیجہ،پی ایف آئی
احمدآباد فیصلہ خراب طریقہ کار اور قابل اعتراض تحقیقات کا نتیجہ،پی ایف آئی

By

Published : Feb 19, 2022, 7:32 PM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا Popular Front of India کے چیئرمین او ایم اے سلام نے اپنے بیان میں کہا کہ احمدآباد بم دھماکہ معاملے میں خصوصی عدالت کا فیصلہ خراب طریقہ کار، قابل اعتراض تحقیقات اور ظالمانہ قوانین کا نتیجہ ہے۔

مقدمے کی تحقیقات اور کاروائیاں پر سنگین قسم کے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے کہ بہت سے لوگوں کو بے قصور پاتے ہوئے بری کیا جاتا، انہیں 13 سال جیل میں گزارنے پڑے۔

حتیٰ کہ ایک ملزم گرفتار ہونے سے پہلے کبھی بھی احمدآباد نہیں گیا تھا اور گرفتاری کے بعد اسے پہلی بار ریاست لایا گیا تھا۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ دھماکے کے وقت جو لوگ خلیج میں اور جیلوں میں تھے ان پر بھی فرد جرم عائد کر دیا گیا۔ ایسے سوالات سے گھرے مقدمے میں اتنی آسانی سے 38 افراد کو سزا سنانا یقینی طور سے انصاف کے مفاد میں نہیں ہے۔

احمدآباد معاملے کا فیصلہ عدالت کی انصاف پسندی اور غیرجانبداری کو داغدار کرے گا اور اس سے یہ تاثر قائم ہوگا کہ عدالت ملزمین کے مذہب کے تئیں تعصب کا شکار ہے۔

ہندوتوا فسطائیوں نے نہ جانے کتنی فرقہ وارانہ نسل کشیوں اور دہشت گردانہ حملوں کو انجام دیا ہے، جن میں ہزاروں جانیں گئی ہیں۔ لیکن یہ مجرم نہ صرف آزاد گھومتے رہے ہیں بلکہ ان میں سے کئی نے حکومت میں اعلیٰ عہدے بھی حاصل کیے ہیں۔

سزائے موت کی سوچ کو جمہوری معاشروں سے کالعدم کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت جیسے ملک میں جہاں سیاسی مخالفین کے خلاف عدلیہ کے سیاسی استعمال اور قوانین کے غلط استعمال کے بڑے پیمانے پر الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، وہاں اس بات کا واقعی خطرہ ہے کہ سزائے موت کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

پاپولر فرنٹ اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ عدالت عالیہ اس فیصلے کو ختم کرے گی جو عدالتی عمل کا مذاق بناتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details