دارالحکومت دہلی میں آج بھی کشمیری نوجوان انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولیات کے بغیر ہی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حالانکہ سپریم کورٹ نے بھی انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
اس سب کے باوجود کشمیر میں دفعہ 370 منسوخ کرنے کے آج 200 روز مکمل ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کشمیر میں انٹرنیٹ کی ٹو جی خدمات ہی مہیا کرائی جارہی ہے۔
اسی ضمن میں آج دہلی کے جنتر منتر پر متعدد سماجی شخصیات نے صدائے احتجاج بلند کیا اور حکمراں جماعت سے دفعہ 370 کو بحال کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔