دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہاے کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 20فیصد بیڈ کورونا مریضوں کے لئے ریزور کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ دیگر بیماریوں کے مریضوں کو اگر کورونا ہو تو کوئی اسپتال ان کے علاج سے انکار نہ کرے۔
منیش سسودیا نے کہا کہ جن اسپتالوں کو 20 فیصد بیڈ کورونا کے لئے محفوظ کرنے میں کوئی لاجسٹک دقت ہوگی، انہیں کورونا ڈیڈیکیٹ اسپتال اعلان کردیا جائے گا۔ اس کے لئے اسپتالوں کو جمعہ تک کا وقت دیا گیا ہے۔
نائب وزیراعلی اور وزیر صحت ستیندر جین نے جمعرات کو مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ منیش سسودیا نے کہا کہ ہمیں کسی ڈیٹا میں نہیں الجھنا ہے۔ ہمارا کسی ریاست سے مقابلہ نہیں ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال کا واضح کہنا ہے کہ سب کی جان بچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔