اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: پشپ وہار میں 20 بیڈز کا آئیسولیشن مرکز تیار - دہلی کی خبر

دہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت آئیسولیشن مراکز کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے۔ اسی ترتیب میں پشپ وہار سیکٹر 3 میں واقع ایس ڈی ایم سی کے اسکول میں ایک آئیسولیشن مرکز بنایا گیا ہے۔

دہلی: پشپ وہار میں 20 بیڈز کا آئیسولیشن مرکز تیار
دہلی: پشپ وہار میں 20 بیڈز کا آئیسولیشن مرکز تیار

By

Published : Jun 19, 2020, 12:47 PM IST

دہلی کے پشپ وہار سیکٹر 3 میں واقع ایس ڈی ایم سی اسکول میں آئیسولیشن مرکز بنایا گیا ہے۔ یہ اجازت جنوبی دہلی کے ڈسٹرکٹ آفیسر نے دی ہے۔ یہ آئیسولیشن مرکز سینک فارم آر ڈبلیو اے کے اشتراک سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

وہیں اس آئیسولیشن مرکز میں صفائی ستھرائی کے کاموں کی دیکھ بھال جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کرے گی۔ نیز دہلی حکومت یہاں ایمبولینس، میڈیکل اور ڈاکٹر کی سہولت مہیا کرے گی، باقی سہولیات یہاں آر ڈبلیو اے فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ اس آئیسولیشن مرکز کے 4 کمروں میں 20 بیڈز لگائے گئے ہیں۔ یہاں کورونا مریضوں کی سہولت کے لئے بہت سے سامان مہیا کیے گئے ہیں۔

ہر ایک بیڈ کے لئے الگ الگ اشیاء رکھی گئی ہیں تاکہ یہاں کے کورونا مریضوں کو تکلیف نہ ہو۔

اس کے علاوہ یہاں سینیٹائزیشن کا کام بھی کیا جارہا ہے اور صاف صفائی کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details