بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے کؤنسلر ایکسیس یعنی سفارتی رابطہ قائم کرنے کی اجازت دے اور جلد از جلد رہا کرکے وطن واپس بھیجے۔
پاکستان' پرشانت، ویرالال سے سفارتی رابطہ کی اجازت دے - Indian nationals arrested in Pakistan
بھارت نے تقریباً تین سال قبل ٖغلطی سے پاکستان کی سرحد میں جانے والے 2 افراد کو پاکستانی میڈیا رپورٹس میں جاسوس لکھنے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان' پرشانت، ویرالال سے سفارتی رابطہ کی اجازت دے
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے باضابطہ بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں کہا کہ میڈیا میں ایسی رپورٹس آئی ہیں کہ پرشانت وینڈوم اور واری لال غلطی سے سرحد عبور کرکے پاکستان چلے گئے تھے جس وقت ہمیں پتہ چلا، اسی وقت ہم نے پاکستان کو مطلع کر دیا تھا کہ یہ لوگ ان کی سرحد میں ہو سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں رسمی طور پر تحریری اطلاع دی گئی تھی لیکن پاکستان نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔