اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج طلب - پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج طلب

بھارت نے ہائی کمیشن کے دو افسران کے اغوا کے سلسلے میں دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سفیر کو طلب کیا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج طلب
پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج طلب

By

Published : Jun 17, 2020, 5:48 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں حکومت نے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو طلب کرکے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات دو افسران کو پیر کے روز اغوا کرکے پریشان کیے جانے کو اشتعال انگیز کاروائی قرار دیا اور اس مسئلے پر شدید مخالفت درج کروائی۔

وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان میں اس بات کی اطلاع دی ہے، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے دو افسران کو 15 جون کو پاکستانی ایجنسیزنے اغوا کر لیا تھا اور 10 گھنٹے سے زیادہ وقت تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا تھا۔

انھیں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن اور دہلی میں وزارت خارجہ کے دخل دینے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

دونوں افسران سے مجرموں کی طرح پوچھ گچھ کی گئی اور پریشان کیا گیا، اتنا ہی نہیں بھارتی ہائی کمیشن کی گاڑی کو بھی کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا

بتایا جارہا ہے کہ دونوں افسران سے مجرموں کی طرح پوچھ گچھ کی گئی اور پریشان کیا گیا، اتنا ہی نہیں بھارتی ہائی کمیشن کی گاڑی کو بھی کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔

اطلاع کے مطابق حکومت ہند نے پاکستانی افسران کی اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ پاکستان کے ان اقدامات سے سفارتی تعلقات کے سلسلے میں 1961 کی ویانا معاہدہ اور 1992 میں دونوں ملکوں کے درمیان ہوئے سفارتی نظم و ضبط اور اخلاقیات کے بارے میں مثالی ضابطہ اخلاق ہر طرح کے سفارتی اخلاقیات و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

حکومت ہند نے اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستانی ایجنسیز نے بھارتی ہائی کمیشن کے دیگر افسران کو جمسانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔

حکومت ہند نے اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستانی ایجنسیز نے بھارتی ہائی کمیشن کے دیگر افسران کو جمسانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے

اطلاع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سے کہا گیا ہےکہ بھارتی ہائی کمیشن کے افسران، اہلکاروں، ان کے اہل خانہ اور جائداد کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

بھارت نے کہا کہ پاکستان کی یہ حرکتیں تناؤ اور کشیدگی میں اضافہ کرنے والی ہیں، لیکن وہ اس سے پاکستان کی اشتعال انگیز کاروائی اور بھارت کے خلاف سرحد پر دہشت گردی پھیلانے سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا پائے گا۔

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج کو سمن کیا اور دو بھارتی افسران کی گرفتاری کی خبر پر انھیں اعتراض نامہ جاری کیا۔

بھارت نے ہائی کمیشن کے دو افسران کے اغوا کے سلسلے میں دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سفیر کو طلب کیا ہے

حکومت ہند نے اپنے افسران کی مبینہ گرفتاری پر شدید مخالفت درج کرواتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سے واضح کردیا کہ بھارتی افسران سے پوچھ گچھ یا ان کا استحصال بالکل نہیں ہونا چاہیے۔

بھارت نے کہا ہے کہ دونوں افسران کو جلد ان کی سرکاری کار ہائی کمیشن لوٹائی جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے دو افسران عابد حسین اور محمد طاہر کو دہلی پولیس نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں انھیں پاکستان واپس بھیج دیا تھا، دونوں پاکستانی افسران ہائی کمیشن کے محکمہ ویزا میں کام کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details