دارالحکومت دہلی میں رہنے والے اتراکھنڈ کے عوام نے اتراکھنڈ یوم تاسیس میں ان شہدا کو یاد کیا جنہوں نے اتراکھنڈ کی ریاستی تحریک میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ یہاں بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین سب بڑی تعداد میں موجود تھے اور ایسا لگتا تھا کہ اتراکھنڈ دہلی کے کناٹ پلیس میں اتر آیا ہے۔
'اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر دہلی میں پروگرام' - دہلی میں بی جے پی کی جانب سے کناٹ پلیس کی خبر
دہلی میں بی جے پی کی جانب سے کناٹ پلیس میں واقع چرکھا پارک میں 19 ویں اتراکھنڈ یوم تاسیس کا انعقاد کیا گیا۔
'دہلی میں اتراکھنڈ یوم تاسیس کا انعقاد'
اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی و مرکزی انسانی وسائل ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پوکھریال نے اپنی تقریر میں اتراکھنڈ کے تمام لوگوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ وہیں یہ بھی کہا کہ اتراکھنڈ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دہلی پردیش بی جے پی کے انتخابی انچارج شیام جاجو نے بھی اتراکھنڈ کے باشندوں کی سخت محنت اور ملک کے لیے ان کی شراکت کا ذکر کیا اور سبھی کو مبارک باد پیش کیا۔