اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیمس سے 19 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج - نوئیڈا جیمس سے کورونا مریض ڈسچارج

دہلی سے متصل شہر نوئیڈا کے جی آ ئی ایم ایس اسپتال سے کورونا کے 19 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جیمس سے 19 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج
جیمس سے 19 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج

By

Published : Jun 24, 2020, 8:08 PM IST

وہیں نمس اسپتال نے بھی کورونا کے 15 مریضوں کا موثر علاج کرنے کے بعد انہیں ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے ۔

گوتم بودھ نگر میں مریضوں کے مستقل علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک نظام ترتیب دیا ہے جس کے تحت مریضوں کو بہتر علاج کر کے انہیں صحت مند کرنا اسپتال کی اولین ترجیح ہے۔جس کی وجہ سے ضلع کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور انہوں نے اپنی روز مرہ کی زندگی کا آغاز بھی کردیا ہے۔


ریاست میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی شرح میں گوتم بدھ نگر تیسرے نمبر پر ہے۔ تمام مریضوں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ انہیں مزید انفیکشن سے بچا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details