اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: 18 ایف آئی آر درج، 106 گرفتار

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں رونما ہونے والے تشدد میں اب تک 18 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

رندیپ سنگھ رندھاوا
رندیپ سنگھ رندھاوا

By

Published : Feb 26, 2020, 10:07 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:43 PM IST

یہ اطلاع دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ 'پورے شمال مشرقی دہلی میں سکیورٹی کے سخت بندوبست ہیں اور حالات پر قابو پانے کی کشش کی جا رہی ہے۔'

مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ 'تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ڈرون سے نگرانی کی جا رہی ہے۔'

رندیپ سنگھ رندھاوا

دہلی پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایمرجنسی نمبر 112 پر لوگ فون کر کے مدد مانگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی دہلی کے ڈی سی پی کے دفتر میں موجود نمبر 22829334 اور 22829335 پر بھی مدد مانگی جا سکتی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن قائم رکھیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خبروں پر یقین نہ کریں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details