اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 178 افراد کورونا سے صحت یاب

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 530677 ہوگئی ہے، شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ India Corona Death Cases

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 178 افراد کورونا سے صحت یاب
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 178 افراد کورونا سے صحت یاب

By

Published : Dec 20, 2022, 2:06 PM IST

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 178 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 44142032 ہوگئی ہے اور ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.00 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 69 ایکٹو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد کم ہو کر 3490 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 530677 ہوگئی ہے، شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ New Corona Cases in India

قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے چار ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی تعداد 29 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1980542 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 26519 ہے۔ کیرالہ میں 11 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1448 ہو گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6754713 اورہلاکتوں کی 71538ہے۔ کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 45 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1275 ہوگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4030112 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40307 پربرقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں کورونا کے تین نئے کیسز

مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد اب 145 ہے۔ اس دوران 15 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 7987791 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 148412 تک پہنچ گئی ہے۔ اڈیشہ میں کورونا انفیکشن کے پانچ کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی تعداد کم ہو کر 105 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1327205 اوراموات کی 9205 ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے پانچ ایکٹو کیسز میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 38 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 837093 ہو گئی ہے جبکہ اموات کا اعدادوشمار 4111 ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ، ہماچل پردیش، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر، اتر پردیش اور راجستھان میں کورونا کا ایک ایک فعال کیس سامنے آیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، جھارکھنڈ اور ناگالینڈ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details