دارلحکومت دہلی کے ضلع روہنی میں ایک 25 سالہ لڑکے نے سترہ سالہ لڑکی کا قتل کر دیا۔ ملزم نے لڑکی کو شادی کی تجویز پیش کی تھی، جسے اس نے نامنظور کر دیا تھا، جس کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا۔
والدین نے بچی کو ہسپتال پہنچایا لیکن اس کی پہلے سے ہی موت ہو چکی تھی۔ اس کے بعد پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم لڑکی کے گھر گیا، جس کے بعد اس نے ہتھوڑے سے اس کا قتل کر دیا۔ مقتولہ کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی حملے کے وقت گھر پر نہیں تھا۔ قتل کرنے کے بعد ملزم دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر فرار ہو گیا۔