اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا کے 164 نئے کیسز - بھارت میں کل ویکسینیشن

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے دو سو 46 افراد کے صحت یاب ہونے سے کل تعداد بڑھ کر44141501 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ Corona Recovery cases in India

ملک میں کورونا کے 164 نئے کیسز
ملک میں کورونا کے 164 نئے کیسز

By

Published : Dec 17, 2022, 1:41 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے ایک سو 64 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں 83 فعال معاملات میں کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر تین ہزار 608 پر آ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.99 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے دو سو 46 افراد کے صحت یاب ہونے سے کل تعداد بڑھ کر44141501 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں کورونا وبا کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 530667 ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ new Corona cases in India

قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے ایک فعال معاملے میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 21 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1980523 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 26519 ہے۔ کیرالہ میں 30 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1434 پر آ گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6754540 اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 71530 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 22 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 1371 پر آ گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر4029966 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 40307 پر مستحکم ہے۔ مہاراشٹر میں پانچ فعال کیسز کم ہو کر 165 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 36 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر7987731 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,410 ہو گئی ہے۔ راجستھان میں کورونا کے پانچ ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 78 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1305619 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9653 پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل کمی

مغربی بنگال میں کورونا کے پانچ کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ان کی تعداد 51 ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تک 2096964 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 21,531 تک پہنچ گئی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے 12 کیسز میں کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 45 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 837071 اورہلاکتوں 4111 ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، جھارکھنڈ، لداخ، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کا کوئی نیا فعال کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details